ملتان سلطانز کے تیز باؤلر احسان اللہ 2026 کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
احسان اللہ نے 2024 پی ایس ایل میں 22 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دیکھائی لیکن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز میں کہنی کی چوٹ کے باعث ان کو اپنے کرکٹ کرئیر کو روکنا پڑا۔
احسان اللہ نے 2024 میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں واپس کرکٹ کھیلنا شروع کیا جہاں انہوں نے چار میچز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم انہیں پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں کسی نے سلیکٹ نہیں کیا تو انہوں نے لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا لیکن ایک دن بعد ہی اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بھی احسان اللہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ حال ہی میں ایک نیٹ سیشن میں احسان اللہ سے ملے تھے ۔
علی ترین نے کہا کہ احسان اللہ اس وقت بہترین فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 2026 میں پی ایس ایل میں واپسی کے لیے پورے ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی امید رکھتے ہیں۔
علی ترین نے اس سال کے آغاز میں احسان اللہ کی چوٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوٹ کے باعث احسان اللہ کی کہنی کی سرجری کی گئ جس سے کہانی کو کوئی مستقل نقصان ہوگیا ہے۔
احسان اللہ نے کہا کہ "میں اب 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کر رہا ہوں اور میرے لیے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر باؤلنگ کرنا اب کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ چاہے میری کہنی سیدھی ہو یا مڑی ہوئی ہو فرق نہیں پڑتا”-
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاری – مکمل تفصیلات