گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں
اپنی آن لائن خدمات کو وسعت دیتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ‘پاک آئی ڈی’ کے نام سے اپنی تازہ ترین ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے۔
اس تازہ ترین اقدام کے ساتھ حکومت نے شہریوں کو موبائل فون کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے کا اختیار دیا ہے۔ پاک آئی ڈی ایپ میں، پاکستانیوں کو اب اپنے موبائل فون پر شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر شناختی دستاویزات کے لیے درخواست دینے کے پورے عمل تک رسائی حاصل ہے۔
آپ نادرا آفس کا وزٹ کیے بغیر کارڈز اور مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کے موبائل سے ہی فنگر پرنٹ بھی دے سکتے ہیں۔
نادرا چیئرمین طارق ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آئی ڈی ایپ بہتر خدمات کے ذریعے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے مقاصد کے حصول میں اہم ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں |کوئٹہ عدالت کی اشتعال انگیزی کیس میں حسن نیازی کی ضمانت منظور
دستاویزات آن لائن اپلائی کرنے کے بنیادی اقدامات
اپنے موبائل پر ایپلیکیشن ‘پاک آئی ڈی’ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پلے اسٹور / ایپ سٹور پر جائیں۔ دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پینل پر تمام تفصیلات درج کریں۔
ضروری پیشگی ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
میں تصویر والے حصے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر اپ لوڈ کریں۔
ڈیجیٹل دستخط بنا کر طریقہ کار کو مکمل کریں۔
ایپ کو اپنے فنگر پرنٹس لینے کی اجازت دیں۔
دستاویزات کے لیے ضروری آن لائن ادائیگی کریں۔
ڈیلیوری کا طریقہ منتخب کریں اور نادرا آفس میں گئے بغیر اپنے دستاویزات حاصل کریں۔