واٹس ایپ نے صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لئے اپنے پلیٹ فارم میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین تیس سیکنڈ کی بجائے 1 منٹ تک کا ویڈیو اسٹیٹس لگا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اس اقدام کا مقصد اپنے پلیٹ فارم کو اپنے صارفین کے لئے بہتر سے بہتر بنانا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ اس سے جڑسکیں اور فائدہ اٹھا سکیں۔
صارفین کی ایک بڑی تعداد نے واٹس ایپ سے تیس سیکنڈ سے زیادہ دیر کی ویڈیو کے فیچر کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کردہ اس نئے فیچر کے بعد صارفین اپنے اسٹیٹس پر ایک منٹ تک کا ویڈیو کلپ اپلوڈ کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ ایک اور فیچر کو ٹرائل کر رہا ہے جس کے مطابق ایک منٹ سے زیادہ کی ویڈیو خود بخود 60 سیکنڈ کے مختلف حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ اس سے صارفین کو لمبی ویڈیوز کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے خود چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے نہیں لگانا پڑے گا۔
اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے اپنے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز پر واٹس ایپ ایپلیکیشن کھولیں۔ ‘اسٹیٹس’ سیکشن میں جائیں اور ‘مائے اسٹیٹس’ آئیکن کو منتخب کر کے مطلوبہ ویڈیو اپ لوڈ کر دیں۔