پاکستان نے ہفتے کے روز زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا۔ یہ تجربہ "ایکس انڈس” مشق کا حصہ تھا جس کا مقصد فوج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر نقل و حرکت کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس تربیتی تجربے کو آرمی اسٹریٹجک فورسز کمان کے کمانڈر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن آرمی اسٹریٹجک فورسز کمان کے اعلیٰ افسران اور پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے مشاہدہ کیا۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے فوجی جوانوں سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی مہارت اور مکمل تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری فورسز ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
اس تجربے سے ایک دن قبل جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اس اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فوجی قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان امن استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے لیکن اگر کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوج نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کی امیدوں اور قومی سلامتی کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا ان شاء اللہ۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت نے حالیہ پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگایا جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے شواہد کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کیا گیاہے
یہ بھی پڑھیں ; پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باضابطہ نوٹس دینے کا فیصلہ