فلائٹ کی سستی بکنگ
فلائٹ کی بکنگ بلاشبہ ایک فن ہے اور اگر آپ سستی ٹکٹیں کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ خاص کرنا ہوگا۔
ایئر لائنز اکثر مسافروں کے لیے کئی دلچسپ آفرز اور پیشکشیں لے کر آتی ہیں۔ تاہم آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کب اور کیسے یہ آفرز حاصل کر سکتے ہیں۔
اس مضمون میں ہم آپ کو ائیرلائنز کی سستی ٹکٹس حاصل کرنے کے 5 طریقے بتائیں گے۔
اول۔ جلد بکنگ کروائیں:
اگر آپ فلائٹ کی بکنگ کرواتے رہتے ہیں تو آپ پہلے ہی جانتے ہوں گے کہ فلائٹ کے ٹکٹ عام طور پر روانگی کی تاریخ کے قریب مہنگے ہو جاتے ہیں لہذا جلد ٹکٹ کروانا بعض اوقات آپ کو سستا پڑ سکتا ہے۔
دوم۔ تاریخ میں کمپرومائز کریں:
اگر آپ اپنی تاریخوں میں کمپرومائز کر سکتے ہیں تو سستی ٹکٹ کروانا آپ کے لئے زیادہ آسان ہے۔ فلائٹ ٹکٹوں کی قیمت کافی حد تک سال کے وقت یا ہفتے کے دن پر منحصر ہوتی ہے مثال کے طور پر اگر آپ ٹور ویزہ پر کسی ملک جانا چاہتے ہیں تو اس وقت جائیں تب ٹورزم کا ٹرینڈ کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی کے بڑے فارم ہاوسز کون سے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | غیر ملکی دوروں میں ٹکٹوں اور ہوٹلوں کے اخراجات خود برداشت کیے، بلاول بھٹو
سوم۔ متعدد سرچ انجنوں کا استعمال اور موازنہ کریں:
فلائٹ سرچنگ کے لئے ویب سائٹس کا استعمال ضروری ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ سب ویب سائٹس پہ قیمتیں ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔ کچھ سرچ انجنوں کی عام طور پر قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں اور کچھ ہو سکتا ہے آپ کو ڈسکاؤنٹ دے رہے ہوں لہذا اس متعلق خوب چھان بین کر لیجئے۔
چہارم۔ سستی ایئر لائنز کو آزمائیں:
روایتی مہنگی ایئر لائنز کے علاوہ ان دنوں بہت سی سستی ایئر لائنز بھی ہیں۔ یہ ایئر لائنز آپ کو کم یا درمیانے درجے کے بجٹ پر سفر کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ آپ ان کو بھی آزما سکتے ہیں۔ یہ بھی مناسب سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
پنجم۔ ڈائریکٹ فلائٹ نا کروائئں:
اکثر اوقات کسی دوسری منزل سے ہو کر اپنی منزل تک پہنچانے والی فلائٹ ڈائریکٹ فلائٹ کی نسبت سستی ہوتی ہے۔