آپ جلد ای میل کے زریعے واٹس ایپ پر سائن ان ہو سکیں گے
جب بھی ہم اپنے موجودہ واٹس ایپ اکاؤنٹ میں سائن اپ کرتے ہیں یا سائن ان کرتے ہیں تو ہمیں اپنا فون نمبر فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، دیگر تمام میسج ایپس آپ کو اکاؤنٹ بناتے وقت ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے یا فیس بک، ٹویٹر، یا گوگل جیسے سوشل میڈیا پروفائلز کا استعمال کرکے سائن ان کرنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔
تاہم، اب چیزیں بدلتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ واٹس ایپ آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کے ایک نئے طریقے پر کام کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا آپ کو ای میلز کا استعمال کرتے ہوئے سائن ان کرنے کی اجازت دے گا۔
واٹس ایپ آپ کے ای میل ایڈریس کی تصدیق کے لیے استعمال کرے گا اور ممکنہ طور پر اکاؤنٹ کی بازیابی میں مدد کرے گا۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے مستقبل میں ای میل ایڈریس کی ضرورت ہو گی۔
اس بات کا بہت بڑا امکان ہے کہ اگر آپ اپنا فون نمبر بھول جائیں یا کھو دیں تو پھر بھی اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کے لئے مستقبل میں ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے سائن ان کرنے کے قابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں | خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
مختلف رپورٹس کے مطابق یہ ایک محض اندازہ ہے اور آفیشلی ایسا کچھ شائع نہیں ہوا ہے لہذا، ہمیں صرف انتظار کرنا ہے۔
رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ اس فیچر پر ابھی کام ہو رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں ہے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ یہ فیچر اختیاری لگتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا ای میل ایڈریس فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔