ادارہ شماریات نے پاکستان کے بڑے زہروں کے لئے آٹے کی قیمتوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دئیے ہیں۔ زرائع کے مطابق کراچی میں سرکاری آٹے کی قیمتوں کے ریٹ سب سے زیادہ ہیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1360 روہے ہے جبکہ دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی میں ہی سب سے زیادہ آٹے کا ریٹ پایا گیا ہے۔
اس ایک ہفتے کے دوران کراچی میں آٹے کا تھیلا 12پ روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ جولائی کی دو تاریخ کو کراچی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت بارہ سو تھی جبکہ پچھلے تین ہفتوں میں 160 روہے تک آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سولہ جولائی کو کراچی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 ہو گئی تھی جبکہ 23 جولائی سے 1360 روہے سرکاری قیمت مقرر ہے۔
بات کی جائے دیگر شہروں کی تو پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280 روپے ہے جبکہ حیدرآباد شہر میں 1260 روپے قیمت ہے۔ اسی طرح کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1160 روپے ہےجبکہ خضدار میں ایک ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1140 تک ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے قیمت نوسو ہے۔
جاری کردہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد چاروں شہروں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے ہے جبکہ ملتان بہالپور اور سرگودھا میں بھی آٹھ سو ساٹھ روپے ہے۔