پاکستان ریلوے نے سفر کی منصوبہ بندی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ اب آپ صرف چند کلکس میں آن لائن ٹرین کا ٹکٹ بک کر سکتے ہیں — اور ساتھ ہی اپنے ٹرین کی موجودہ لوکیشن بھی دیکھ سکتے ہیں۔ چاہے آپ گھر بیٹھے ہوں یا سفر میں ہوں، یہ سب کچھ ممکن ہے ریلوے کے نئے ای سسٹم کی بدولت۔
یہ مضمون آپ کو ہر مرحلے کی مکمل رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ آپ باآسانی اپنی اگلی ٹرین کا سفر پلان کر سکیں۔
پاکستان میں آن لائن ٹرین ٹکٹ بک کرنے کا طریقہ
پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ یا ایپ پر اکاؤنٹ بنائیں
پاکستان ریلوے نے ایک جدید آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے جسے PakRail e-ticketing system کہتے ہیں۔
وزٹ کریں: https://www.pakrail.gov.pk
یا
گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے پاکستان ریلوے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور ای میل درج کریں۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
ٹرین تلاش کریں
لاگ ان کے بعد:
روانگی اور منزل والے شہر درج کریں (مثلاً لاہور سے کراچی)
سفر کی تاریخ منتخب کریں
آپ کو تمام دستیاب ٹرینیں ان کے اوقات، سیٹ کلاسز (ایکنامی، اے سی وغیرہ) اور کرایہ دکھایا جائے گا
مختلف آپشنز کو آپ آسانی سے موازنہ کر سکتے ہیں
سیٹ منتخب کریں اور ادائیگی کریں
اپنی پسندیدہ ٹرین، کلاس اور سیٹوں کی تعداد منتخب کریں
مسافروں کی تفصیلات درج کریں (نام، CNIC)
بکنگ کا خلاصہ چیک کریں
ادائیگی کے لیے ایک طریقہ منتخب کریں:
JazzCash
EasyPaisa
کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ
آن لائن بینک ٹرانسفر
ادائیگی مکمل ہونے کے بعد آپ کو فوری طور پر ای ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔
ای-ٹکٹ حاصل کریں
آپ کا ٹکٹ ای میل اور SMS کے ذریعے بھیج دیا جائے گا
آپ PakRail اکاؤنٹ کے ڈیش بورڈ سے بھی اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
پرنٹ کی ضرورت نہیں بورڈنگ کے وقت موبائل پر دکھانا کافی ہے
اپنی ٹرین کو ریئل ٹائم میں ٹریک کریں
اب پاکستان ریلوے نے ایک لائیو ٹرین ٹریکنگ فیچر بھی متعارف کروایا ہے۔
وزٹ کریں: https://www.pakrail.gov.pk/TrainEnquiry
یا
ایپ میں “Train Enquiry” سیکشن کھولیں
بس ٹرین نمبر یا نام درج کریں اور آپ دیکھ سکیں گے:
ٹرین کی موجودہ لوکیشن
متوقع آمد و روانگی کے اوقات
اگر کوئی تاخیر ہو تو اس کی تفصیل
یہ فیچر مسافروں اور اسٹیشن پر انتظار کرنے والوں دونوں کے لیے بہت مفید ہے۔
آن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ کے لیے چند مفید مشورے
جلدی بکنگ کریں: اگر آپ ویک اینڈ یا کسی چھٹی کے دن سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے سے بکنگ کر لیں کیونکہ ان دنوں ٹرینوں میں رش زیادہ ہوتا ہے اور سیٹیں جلدی ختم ہو سکتی ہیں۔
موبائل ایپ استعمال کریں: پاکستان ریلوے کی موبائل ایپ ویب سائٹ کے مقابلے میں تیز، زیادہ آسان اور صارف دوست ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ بکنگ کے لیے ایپ کا استعمال کریں۔
ٹکٹ محفوظ رکھیں: اپنی ای ٹکٹ کو محفوظ رکھنا نہ بھولیں۔ اس کا اسکرین شاٹ لے لیں یا پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں سنبھال کر رکھیں تاکہ بورڈنگ کے وقت کوئی پریشانی نہ ہو۔
روانگی سے پہلے ٹرین اسٹیٹس چیک کریں: سفر والے دن ٹرین کی لائیو ٹریکنگ ضرور چیک کریں تاکہ اگر کوئی تاخیر ہو تو آپ کو بروقت علم ہو
یہ بھی پڑھیں:
پریمیئر لیگ سیزن 2025-26 دیکھنے کے لیے مکمل اسٹریمنگ گائیڈ