اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

آم کے وہ فوائد جو اسے پھلوں کا بادشاہ بناتے ہیں۔

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 6, 2024
in صحت, لائف سٹائل نیوز
mangoes chopped and fresh

آم: ایک ذائقے دار اور صحت بخش پھل

موسم گرما کے ساتھ ہی بازاروں میں آموں کی بہتات ہو جاتی ہے جو دیکھتے ہی منہ میں پانی لے آتی ہے۔

آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے کہ جتنا بھی کھا لیں، دل نہیں بھرتا۔

لیکن کیا یہ مزیدار پھل صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے؟ اس کا جواب ہاں میں ہے۔ آم نہ صرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

غذائیت سے بھرپور

ایک آم سے جسم کو پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، قدرتی مٹھاس، وٹامن سی، وٹامن بی 6، وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن K، کاپر، فولیٹ، پوٹاشیم، میگنیشیم اور ریبوفلوین جیسے اجزاء حاصل ہوتے ہیں۔

آم میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور خلیات کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

کیلوریز کی کم مقدار

اس پھل کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔

165 گرام آم میں 99 کیلوریز ہوتی ہیں اور ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ کھانے کے آغاز میں آم جیسے پھل کھانے سے بسیار خوری کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس سے بچاؤ کے لئے مفید

بہت زیادہ میٹھا ہونے کے باوجود، آم کھانا ذیابیطس کا مریض بننے سے بچا سکتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ معتدل مقدار میں اس پھل کو کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتا (البتہ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں)۔

یہ بھی پڑھیں:  2024 میں پاکستان کے دس مشہور اور ٹاپ کلاس ایکٹرز

متعدد تحقیقی رپورٹس میں تازہ پھل کھانے کی عادت اور ذیابیطس کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن سی اور کیروٹین سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آم میں ان دونوں اجزاء کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، تو ممکنہ طور پر ذیابیطس سے تحفظ ملتا ہے۔

صحت کے لئے مفید مرکبات کا حصول

آموں میں پولی فینولز نامی نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے تحفظ ملتا ہے۔

یہ مضر مواد خلیات کو نقصان پہنچا کر متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے

یہ پھل مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے اجزاء کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو مضبوط مدافعتی نظام کے لئے اہم ہوتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح آموں میں موجود وٹامن سی امراض سے لڑنے والے خون کے سفید خلیات کی تعداد کو بڑھاتا ہے اور خلیات کو مؤثر انداز سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس میں موجود دیگر اجزاء جیسے کاپر، فولیٹ، وٹامن ای اور بی وٹامنز کی مختلف اقسام سے بھی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

دل کی صحت بہتر بنائے

آموں میں موجود میگنیشم اور پوٹاشیم سے خون کی روانی کا نظام مستحکم رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان افغانستان صورتحال پر تبادلہ خیال

ان اجزاء سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔

اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی دل کی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں، جو کولیسٹرول اور چکنائی کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کے لئے مفید

یہ پھل نظام ہاضمہ کے لئے بھی بہترین ہوتا ہے۔

اسے کھانے سے جسم کے لئے مختلف اجزاء کو آسانی سے جذب کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

آموں میں موجود amylases نامی غذائی جز کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل کرتا ہے جس سے جسم کو توانائی ملتی ہے۔

اسی طرح آموں میں پانی اور غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جس سے قبض اور ہیضے جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے۔

بینائی کے لئے بھی فائدہ مند

آموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس روشنی کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور سورج کی شعاعوں اور نقصان دہ نیلی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ دیتے ہیں۔

اس پھل میں موجود وٹامن اے بھی بینائی کے لئے مفید ہوتا ہے۔

وٹامن اے کی کمی سے بینائی کے مختلف مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ کم کرتا ہے

آموں میں پولی فینولز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ نباتاتی مرکبات کینسر سے بچاؤ میں کردار ادا کرتے ہیں۔

پولی فینولز تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور تکسیدی تناؤ کو کینسر کی متعدد اقسام کا باعث مانا جاتا ہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لام فیشن ویک 2026 پاکستان کا پہلا 'رن وے ٹو ریٹیل' انقلاب

لام فیشن ویک 2026: پاکستان کا پہلا ‘رن وے ٹو ریٹیل’ انقلاب

فروری 5, 2026
پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

فروری 5, 2026
Samsung Galaxy F70e پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Samsung Galaxy F70e: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 5, 2026
کیا اسٹیٹ بینک 5000 کا نوٹ بند کر رہا ہے؟ گورنر کی وضاحت

کیا اسٹیٹ بینک 5000 کا نوٹ بند کر رہا ہے؟ گورنر کی وضاحت

فروری 5, 2026
وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کیوں نمٹایا؟ تفصیلی فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کیوں نمٹایا؟ تفصیلی فیصلہ

فروری 4, 2026
پنجاب بسنت اینتھم 2026 بلال سعید نے 'پھر آئی بسنت' گا دیا

پنجاب بسنت اینتھم 2026: بلال سعید نے ‘پھر آئی بسنت’ گا دیا

فروری 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لام فیشن ویک 2026 پاکستان کا پہلا 'رن وے ٹو ریٹیل' انقلاب

لام فیشن ویک 2026: پاکستان کا پہلا ‘رن وے ٹو ریٹیل’ انقلاب

فروری 5, 2026
پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

فروری 5, 2026
Samsung Galaxy F70e پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Samsung Galaxy F70e: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔