سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے ایک وفد کے ہمراہ بدھ کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو جاری ہونے والے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آصف علی زرداری اور چوہدری پرویز الٰہی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔
ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور پرویز الٰہی کے درمیان ون آن ون ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔
چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اجلاس میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور راسخ الٰہی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان نئی ٹیکنالوجی کو اپنا کر ایک بلین ڈالر بچا سکتا ہے
بیان کے مطابق آصف علی زرداری اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت نے مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آصف زرداری نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔