آسٹریلوی حکومت نے پاکستانی applicants کے لیے ویزا کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان کر دیا ہے۔ اب وہ لوگ جو مخصوص کیٹیگری میں آتے ہیں اپنی اہم شناختی معلومات براہِ راست Australian Immi App کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ویزا پراسس کو تیز، سہل اور زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو بائیومیٹرک سینٹرز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹِم کین کے مطابق پاکستانی applicants اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے پاسپورٹ ڈیٹیلز اور فیشل بائیومیٹرکس اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سے درخواست دہندگان کو وقت بچانے میں مدد ملے گی اور انہیں بار بار اپوائنٹمنٹ لینے یا طویل سفر کرنے کی ضرورت بھی کم پڑے گی۔
تاہم یہ سہولت صرف اُن applicants کو دی گئی ہے جنہیں بائیومیٹرکس جمع کرانے کے لیے موصول ہونے والے خط میں ایسا Visa Lodgement Number (VLN) درج ہو جو AUI یا AUH سے شروع ہوتا ہو۔ اگر درخواست دہندہ کے پاس ایسا VLN ہو اور اس کے پاسپورٹ کی معلومات درست ہوں تو وہ پورا عمل صرف ایپ کے ذریعے مکمل کر سکتا ہے۔
جن applicants کے VLN ان دو کوڈز سے شروع نہیں ہوتے، انہیں حسبِ معمول آسٹریلین بائیومیٹرکس کلیکشن سینٹر جا کر اپنی شناختی معلومات جمع کرانی ہوں گی۔ اس طرح ہر کیس کو اس کی کیٹیگری کے مطابق پراسس کیا جا سکے گا۔
ایپ کے استعمال کے لیے اسمارٹ فون میں NFC کا فیچر ہونا ضروری ہے ساتھ ہی انٹرنیٹ کنیکشن، کیمرہ اور لوکیشن سروسز تک ایپ کی رسائی دینا بھی لازمی ہے تاکہ بائیومیٹرک تصدیق درست طریقے سے مکمل ہو سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ نئی سہولت پاکستانی طلبہ، ورکرز، اور فیملی ویزا applicants کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے پراسس نہ صرف تیز ہوگا بلکہ لوگوں کو غیر ضروری سفر اور قطاروں سے بھی نجات مل سکے گی۔ مجموعی طور پر یہ اقدام آسٹریلوی ویزا سسٹم کو زیادہ جدید اور صارف دوست بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔






