آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں آج (ہفتہ) بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہو رہا ہے۔
پولنگ پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع باغ، راولاکوٹ، حویلی، سدھانوتی میں ہو رہی ہے اور یہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
دس لاکھ سے زائد لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
اس ریجن میں 10 لاکھ سے زائد لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پولنگ کے لیے 487 وارڈ بنائے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے کل 2735 میں سے 547 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 406 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ایف بی آر نے جنرل باجوہ اور فیملی سے متعلق اثاثے لیک کرنے میں ملوث افسران کو معطل کر دیا
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم نے جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی
پولنگ کے عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کے 5000 نفری تعینات کردی ہے۔
مخالفین مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی
پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی نے ضلع کونسل کی 33 نشستیں جیت کر اپنے مخالفین مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر برتری حاصل کی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں تین دہائیوں کے وقفے کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ضلع کونسل کی 23 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے 16 نشستیں حاصل کیں۔