پاکستان کی مسلح افواج نے اتوار کے روز عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں انہیں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، حال ہی میں پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں کچھ زیادہ ہی گھسیٹا جا رہا ہے۔
سیاسی رہنماؤں، چند صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف مواصلاتی پلیٹ فارمز پر آرمی سے متعلق نامناسب تجزیے کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | اپنے ریٹائرمنٹ کی بچت کو زیادہ کرنے کے کی تین زبردست ٹپس
بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات اور ریمارکس کا عمل انتہائی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اس طرح کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقوں کے سخت خلاف ہیں۔
بیان کے مطابق، فوج سب سے توقع کرتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں گے اور ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں گے۔