چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حال ہی میں پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے سی ای او بلال ثاقب سے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد یہ جاننا تھا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجیز جیسے بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے اپنی معیشت کو کیسے مضبوط کر سکتا ہے اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع کیسے پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کے وژن پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل دنیا میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کونسل اس لیے بنائی گئی ہے کیونکہ نئی نسل ٹیکنالوجی، فنانس اور انوویشن کے مستقبل میں شامل ہونا چاہتی ہے۔ بلال بن ثاقب نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کونسل کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے جن میں بائنانس (Binance) کے بانی چانگ پین ژاؤ اور ورلڈ لبرٹی فنانشل (WLF) کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں کرپٹو سے متعلق ضوابط پر جاری کام اور ایک باصلاحیت ڈیجیٹل افرادی قوت کی تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل (WLF) ایک بڑی ڈی سینٹرلائزڈ فنانس (DeFi) پلیٹ فارم ہے جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی حمایت حاصل ہے۔ اس ادارے نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ ایک اہم معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ WLF کا وفد جس میں زیکری فولک مین، چیز ہیرو اور زیکری وٹکوف (جو کہ امریکی مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے ہیں) شامل تھے نے پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم، آرمی چیف، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
یہ شراکت داری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قیادت حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ایک بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیریں ٹرمپ ورلڈ لبرٹی فنانشل پلیٹ فارم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی