پاکستانی عدالت نے بدھ کے روز آرزو، ایک نابالغ عیسائی لڑکی جس نے مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا اور مرضی سے شادی کی تھی، اسے خواتین کے لیے ایک شیلٹر ہوم میں ایک سال گزارنے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نومبر 2020 میں آرزو کو ایک شیلٹر ہوم بھیج دیا تھا جب میڈیکل بورڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ وہ 14 سال سے کم عمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں | زید علی کی “میں ہوں نا” والا سین نئے انداز سے پیش کرنے پر تعریف
عدالت نے یہ فیصلہ تب سنایا تھا کہ آرزو، جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، نابالغ تھی اور وہ قانونی طور پر جائز شادی نہیں کر سکتی تھی کیونکہ اس کی رضامندی کی کوئی قانونی اہمیت نہیں تھی اور پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے مبینہ شوہر کے خلاف کارروائی کرے۔
آرزو نے اس سے قبل اپنے والدین کے ساتھ گھر جانے سے انکار کر دیا تھا، جنہوں نے گزشتہ سال ایک مقدمہ درج کرایا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سید اظہر علی نامی ایک مسلمان شخص نے، جو ان کی بیٹی سے بہت بڑا ہے، پہلے اسے اغوا کیا اور پھر زبردستی اسلام قبول کر کے اس سے شادی کر لی۔
تاہم بدھ کی سماعت کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ گھر واپس جانا چاہتی ہے۔