اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ای میل بھیجنے کے فوراً بعد احساس ہوتا ہے کہ اس میں کوئی غلطی رہ گئی ہے یا وہ غلط شخص کو بھیج دی گئی ہے۔ اگر آپ Microsoft Outlook استعمال کر رہے ہیں تو ایک مفید فیچر موجود ہے جس کی مدد سے آپ بھیجی گئی ای میل کو "ریکال” یعنی واپس لے سکتے ہیں لیکن اس کے لیے کچھ شرائط ضروری ہیں۔
ای میل ریکال کرنے کے لیے ضروری شرائط:
آپ اور جسے ای میل بھیجی گئی ہے، دونوں کا ای میل اکاؤنٹ Microsoft Exchange Server پر ہونا چاہیے۔
ای میل وصول کنندہ نے ابھی تک ای میل کو نہ کھولا ہو۔
آپ Outlook کی ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن استعمال کر رہے ہوں (یہ فیچر موبائل یا ویب ورژن میں دستیاب نہیں)۔
وہ ای میل آپ کے Sent Items فولڈر میں موجود ہو۔
آؤٹ لک میں ای میل ریکال کرنے کا طریقہ:
Microsoft Outlook کھولیں۔
بائیں طرف موجود مینو سے Sent Items پر جائیں۔
اس ای میل پر ڈبل کلک کریں جسے آپ ریکال کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ نئی ونڈو میں کھلے۔
اوپر موجود Message ٹیب پر کلک کریں، پھر Actions پر جائیں۔
Actions مینو میں سے "Recall This Message” منتخب کریں۔
ایک ڈائیلاگ باکس کھلے گا جس میں آپ سے پوچھا جائے گا:
Delete unread copies of this message
یا Delete unread copies and replace with a new message
اپنی ضرورت کے مطابق کوئی ایک آپشن منتخب کریں اور OK پر کلک کریں۔
اگر آپ چاہیں تو ریکال کی کامیابی یا ناکامی کی اطلاع کے لیے نوٹیفکیشن بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
اگر ای میل ریکال ناکام ہو جائے تو کیا کریں ؟
اگر ریکال کامیاب نہ ہو تو فوراً ایک وضاحتی فالو اپ ای میل بھیجیں جس میں معذرت اور درست معلومات فراہم کریں۔ اس سے پروفیشنل تاثر قائم رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گوگل نے وی او 3 لانچ کر دیا: اب ویڈیوز صرف ٹیکسٹ اور امیج سے بنائیں