Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ہفتہ اتوار کاروبار بند، مزید نرمی کر دی گئی، وزیر اعظم کا خطاب

بلال رشید by بلال رشید
جون 2, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
ہفتہ اتوار کاروبار بند، مزید نرمی کر دی گئی، وزیر اعظم کا خطاب

  جون 02 2020: (جنرل رپورٹر) ملک بھر میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مستقبل میں لاک ڈاون میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جانا تھا۔ اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ صوبائی حکام نے وڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا جبکہ  باقی دنوں میں بھی کاروبار  کی اجازت شام 7 بجے تک ہو گی۔  کاروبار کھولنے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا جبکہ جن شعبوں میں زیادہ خطرات ہیں ان کو بند رکھا جائے گا جن میں سکول، میرج ھالز، ریسٹورینٹس شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان  نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ  سیاحت کے شعبے کو بھی کھول رہے ہیں۔ تاہم اس متعلق گلگت بلدستان اور خیبرپختونخواہ حکومت ایس او پیز بنائے گی۔ مزید برآں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سفارش پر عمران خان نے مزید دس ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد ملک بھر میں مجموعی طور پر چالیس ٹرینیں چلیں گی۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے دن سے لاک ڈاون کا حامی نہیں تھا، ابھی کورونا مزید پھیلے گا اور اموات بھی ہوں گی لیکن پھر بھی لاک ڈاون نہیں کر سکتے۔ کم از کم ایک سال ہمیں اس کے ساتھ رہنا ہو گا۔ جب تک ویکسن نہیں بنتی تب تک کورونا رہے گا۔ جب امریکہ جیسا امیر ترین ملک لاک ڈاون ختم کرنے کی طرف آ گیا ہے تو پھر کون سا ملک لاک ڈاون برداشت کر سکتا ہے؟ پاکستان کو ایک طرف کورونا تو دوسری طرف غربت کا مسئلہ ہے۔ عوام ساتھ دے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تو کورونا اتنی تیزی سے نہیں پھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا ٹی ٹونٹی ہو پائے گا؟ بڑی پیشن گوئی کر دی گئی

ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کا پورا احساس ہے۔ آپ ہمارے ہیروز ہیں۔ جلد آپ سے ایک میٹنگ رکھوں گا جس میں آپ کی آراء لی جائیں گی کہ کورونا سے ہم کیسے نمٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا میں چاہتا تھا اب تک ویسا لاک ڈاون نا ہو سکا۔ ہمیں کاروبار بند نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس لاک ڈاون سے سب سے زیادہ نچلا طبقہ متاثر ہوا۔ لاک ڈاون سے تیس فیصد ٹیکس کم ہو چکا ہے جس سے کہ ملک چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے احتیاط نا کی تو زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرفیو بھی لگ سکتا ہے۔

قوم سے اپیل کی گئی کہ لاک ڈاون کی نرمی کورونا وائرس کا ختم ہونا مت سمجھیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے زیادہ فلائٹس کا انتظام کر رہے ہیں تا کہ ان کو جلد وطن واپس لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پر ٹیسٹ منفی آنے والوں کو گھروں میں بھیج دیا جائے گا جبکہ مثبت آنے کی صورت میں بھی گھروں میں ہی قرنطینہ کیا جائے گا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026
چینی آئی پی پی کی کوئلہ سپلائی معاہدوں پر ایک سالہ حد کی مخالفت، پورٹ قاسم پاور کمپنی سپلائی تعطل 

حکومت کا فیسکل بوجھ، منقطع کنکشنز کی بحالی کے لیے ایل این جی ٹیرف کی سخت شرائط نافذ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اکتوبر 15, 2026
وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

اکتوبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.