مئی 12 2020: (جنرل رپورٹر) ملک بھر میں گندم کے خوفناک بحران کی اطلاع دے دی گئی, پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچول فارم کے صدر میاں زاہد نے خبردار کر دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچول فارم کے صدر میاں زاہد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا خوفناک بحران ملک کو لپیٹے ہی چاہتا ہے- اگر گندم قیمتیں بڑھیں تو صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس کی سیاسی قیمت ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہو جائیں
انہوں نے حکومت پاکستان سے اس متعلق ہنگامی بنیادوں پہ اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی- کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی عوام کی مشکلات بڑھ چکی ہیں- اگر فوری اقدامات نا کئے گئے تو لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی
پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچول فارم کے صدر میاں زاہد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نجی شعبوں کو گندم کی خریداری کی اجازت دے دیتی ہے تو ذخیرہ اندوز مافیا خود ہی خوفزدہ ہو کر اہنے زخیرے مارکیٹ میں لے آئے گا اور ملک ایک بڑے بحران سے بچ جائے گا
زرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں اگر گندم آتی ہے تو اس سے قیمتیں کم ہو جائیں گی- اور امید ہے گندم کا ممکنہ بحران بھی ٹل جائے گا
دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بت آٹے کی قیمت میں باقاعدہ 35 سے 40 روپے کلو مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے- نئی قیمتوں کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا جو پہلے 805 روہے کا تھا اب 840 روپے کا ملے گا
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین پنجاب زون عبد الرؤوف مختار کہتے ہیں کہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے- جبکہ اس وقت اوپن مارکٹ میں 1450 روپے فی من کے حساب سے گندن فروخت کی جا رہی ہے
یاد رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق گزشتہ سوموار سے ہو چکا ہے
پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچول فورم کے صدر میاں زاہد نے گندم بحران سے خبردار کیا ہے- ان کا کہنا ہے کہ گندم بحران سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا لہذا حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہیے