گرمی کے موسم میں بغیر ایئر کنڈیشنر کے کمرے کو ٹھنڈا رکھنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے، لیکن کچھ طریقے اپنا کر آپ اپنے کمرے کو ٹھنڈا اور آرام دہ بنا سکتے ہیں۔ آئیے گرمییوں میں بغیر اے سی کے کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے 5 طریقے جانتے ہیں۔
پنکھوں کے زریعے کمرا ٹھنڈا رکھیں
پنکھے کمرے میں ہوا کو بہتر طور پر گردش میں لاتے ہیں، جس سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ اگر چھت کا پنکھا ہے تو اسے صحیح رفتار پر چلائیں تاکہ ہوا پوری طرح سے پھیل سکے۔ کھڑکی کے قریب ایک پنکھا رکھیں تاکہ باہر کی تازہ ہوا اندر آسکے اور گرم ہوا باہر نکل سکے۔ ایگزاسٹ پنکھا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو گرم ہوا کو کمرے سے باہر نکال دے گا۔
پردوں اور بلائنڈز کے زریعے کمرا ٹھنڈا رکھیں
سورج کی روشنی کمرے کو گرم کرتی ہے، اس لیے دوپہر کے وقت پردے یا بلائنڈز کو بند رکھیں تاکہ دھوپ کمرے میں نہ آئے۔ ہلکے رنگ کے پردے گرمی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ دھوپ کی شدت کو روکتے ہیں۔ جب دھوپ کمرے میں نہیں آئے گی تو کمرہ خود بخود ٹھنڈا رہے گا۔
پانی کے زریعے کمرا ٹھنڈا رکھیں
پانی گرمی کو کم کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ آپ پانی سے بھرے باؤل یا بالٹی کو کمرے کے کسی کونے میں رکھ سکتے ہیں۔ اگر پنکھا بھی چل رہا ہو تو اس سے ہوا کے ساتھ پانی کی نمی بھی شامل ہو جائے گی جو ٹھنڈک کا احساس دلائے گی۔ اس کے علاوہ، کپڑے کو پانی میں بھگو کر کھڑکیوں یا دروازوں کے آگے لٹکا دیں، تاکہ ہوا جب اس سے گزرے تو مزید ٹھنڈی ہو جائے۔
پودوں کے زریعے کمرا ٹھنڈا رکھیں
کچھ پودے جیسے سانپ پودا (Snake Plant) یا ایلو ویرا (Aloe Vera) کمرے کی ہوا کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ یہ پودے نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ہوا کو صاف اور ٹھنڈا بھی کرتے ہیں۔ ان پودوں کو کھڑکیوں کے پاس رکھیں تاکہ یہ سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھا سکیں اور ہوا کو ٹھنڈا کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔
گرم آلات سے پرہیز کریں
کمرے میں ایسے آلات کا استعمال کم کریں جو زیادہ گرمی پیدا کرتے ہیں، جیسے کہ بلب، کمپیوٹر، اور ٹی وی وغیرہ۔ ان آلات سے گرمی میں اضافہ ہوتا ہے جو کمرے کو مزید گرم کر دیتی ہے۔ زیادہ روشنی والے بلب کے بجائے ایل ای ڈی بلب استعمال کریں، جو کم توانائی خرچ کرتے ہیں اور کم گرمی پیدا کرتے ہیں۔
ان تدابیر کو اپنا کر آپ گرمی کے موسم میں اپنے کمرے کو بغیر ایئر کنڈیشنر کے ٹھنڈا اور آرام دہ بنا سکتے ہیں۔