کراچی –
کراچی میونسپل کارپوریشن
(کے ایم سی) نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز کو مسترد کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ ہونے پر کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
ویڈیو شواہد کے ساتھ ایک دن پہلے اے آر وائی نیوز کی طرف سے نشر کی گئی ایک رپورٹ کو مسترد کرنے کے لیے ٹویٹر پر کے ایم سی نے کہا کہ نشر ہونے والی رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کی ایک ٹیم نے جانوروں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا۔
میونسپل اتھارٹی نے بتایا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کے لیے ایک ہفتے کا کھانا دستیاب ہے اور انہیں فی الحال مناسب خوراک فراہم کی جارہی ہے۔
کچھ شرپسند عناصر کے کہنے پر شروع کیے گئے پروپیگنڈے کے برعکس وہاں خوراک موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں | چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا؛ امیر ترین ملک بن گیا
ترجمان نے مزید بتایا کہ اینیمل پارک کا دورہ کرنے والے شہریوں نے بھی جانوروں کے حالات زندگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کے ایم سی کے عہدیدار نے کہا کہ ’کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے حوالے سے منفی رپورٹس نشر کرکے سیاست نہیں ہونی چاپیے۔