تفصیلات کے مطابق کے-الیکٹرک کی جناب سے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج کی جائے گی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے مہنگی مجلی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی: گیارہ فیملی ممبران اومیکرون کا شکار
اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2021ء کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اورنومبر 2021ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس نیپرا کی جانب سے 99 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
دیکھا گیا ہے کہ عوام پر آئے روز مہنگائی کا طوفان امنڈ آرہا ہے جبکہ عام صارفین پر اب مہنگی بجلی کی خبر بجلی بن کر سامنے آئی ہے جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔