ہم نے کوویڈ19 کے دوران دو عیدیں اور دیگر چھٹیاں گزاری ہیں اور اب ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا نہیں کرنا ہے۔
اس موقع پر عام طور پر گھر والوں سے رشتے دار ملنے جاتے ہیں ، بڑی بڑی مجالس میں یا عوامی تقریبات ہوتی ہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے نکلا جاتا ہے جس سے کوویڈ19 کا خطرہ ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ کوویڈ19 میں ہم کس طرح عید کو انجوائے کر سکتے ہیں۔
اگرآپ اپنے گھر میں رہتے ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کی عید بورنگ ہو گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے بغیر اور اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو خطرہ میں ڈالے بغیر بھی عید کا لطف فیملی کے ساتھ وقت گزار کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
دودا طریقہ فیملی میں ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرنا ہے۔ ان کی باتوں میں دلچسپی لینا ہے۔ اس کے علاوہ آپ گھر میں ہی کچھ روایتی گیمز بھی کھیل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ میں حملے تیز کرنے کا اعلان
آپ اپنے پیاروں کے لئے پیارا سا عید کارڈ بنا کر انہیں دے سکتے ہیں۔ آپ اپنے پیاروں سے نہیں مل سکتے ہیں مگر آپ ان لوگوں کی فہرست بنانا شروع کرسکتے ہیں جن کو آپ کارڈ بھیجنا چاہتے ہیں اور جس کی خواہش رکھتے ہیں۔ پھر ، ان کے بارے میں سوچو کہ آپ ان کو کیا بھیجنا چاہتے ہیں ، جیسے چاکلیٹ ، پھول ، عیدی (ظاہر ہے) ، عید کارڈز ، تازہ پھل اور گھریلو کھیر اور / یا بیکڈ سامان۔ کچھ بھی ہو اسے تیار کریں اورتصویر واٹس ایپ یا کسی بھی پلیٹ فارم کےزریعے بھیج دیں۔ اس سے وہ خوش ہوں گے۔
اس کے علاوہ آپ اپنے پیاروں کے لئے آن لائن عید کارڈ آرڈر کرسکتے ہیں۔
کوویڈ19 میں کوشش کریں کہ اگر کسی سے ملنا ضروری ہو تو حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھا جائے۔