وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آئیندہ دو ہفتے اہم ہیں۔
انہوں نے عید الاضحی کے دوران عوام سے احتیاط کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر عید الاضحی اور محرم الحرام میں احتیاط نا کی گئی تو پھر کورونا وائرس کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے اثرات ہمیں دیر تک برداشت کرنے ہوں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام اسٹیک کولڈرز سے عید الاضحی اور محرم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سمجھانے کی اپیل کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ مل کر عید الاضحی مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے معاملات پر کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر لوگوں کو جاری ایس او پیز سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ہیں اگر عید الاضحی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نا کیا گیا تو اگلے کئی ماہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
کوئٹہ میں ہونے والے اس اجلاس کی میزبانی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے کی گئی جبکہ صوبائی چیف سیلیکٹر نے اس ہونے والے اجلاس میں وڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ اس اجلاس میں عید الاضحی اور محرم الحرام کے تہواروں کے حوالے سے ایس او پیز پر بات کی گئی تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے نیز اس بات کو یقینی بنانے پر گفتگو ہوئی کہ عوام ان ایس او پیز کو جانیں اور عمل کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تقریبا 70 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے کورونا کا زور ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ عید الفطر کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا اور اب ایک اور عید الاضحی قریب ہے لہذا اس میں احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایس او پیز پر عمل درّد کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔