اپریل 16 2020: (جنرل رپورٹر) مختلف تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اس دفعہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو ملتوی کر دیا جائے- اس بات کا خدشہ کورونا وائرس کی وباء سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے
زرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیڈ شیڈیول کے مطابق تین سے انیس جولائی تک سری لنکا میں ہوگا- جبکہ اب تک آئی سی سی کی جانب سے جون تک کے میچز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں لہذا یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مزید جولائی اور اس سے اگلے ماہ کے کوالیفائیڈ میچر بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے
البتہ اس کا باقاعدہ اعلان آئی سی سی کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئیندہ ایونٹس میں کرے گا کہ آیا کہ جولائی میں ہونے والے کوالیفائیڈ میچز ہوں گے یا نہیں
یاد رہے کہ کوالیفائیڈ راؤنڈ میں پاکستان, سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سمیت دس ٹیموں نے شرکت کرنی تھی
کورونا وائرس سے جہاں دیگر شعبے متاثر ہوئے ہیں وہاں کھیل کا میدان بھی اس سے متاثر ہے