کن ممالک میں چیٹ جی پی ٹی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے؟
چیٹ جی پی ٹی کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ اس کا انڈرائڈ ورژن ریاستہائے متحدہ، بھارت، بنگلہ دیش اور برازیل میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
مواد لکھنے سے لے کر کوڈنگ تک مختلف کاموں میں چیٹ جی پی ٹی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جس کا مقصد اپنے صارف کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
پچھلے سال نومبر میں اپنے آغاز سے لے کر چیٹ جی پی ٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے میدان میں نمایاں دلچسپی پیدا کی ہے۔ اس نے مائیکروسافٹ اور گوگل پیرنٹ الفابیٹ جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ٹیکنالوجی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر اکسایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ٹویٹر لوگو کی جگہ سفید "ایکس” لگا دیا گیا
ایپل کے آئی او ایس پلیٹ فارم پر یہ اپلیکیشن مئی سے دستیاب ہے جبکہ اب اوپن اے آئی آنے والے ہفتے میں اینڈرائیڈ پر چیٹ جی پی ٹی کی سہولت کو متعارف کروائے گی۔
اس کی ایپلی کیشنز کسٹمر سروس بوٹس سے لے کر لکھنے میں مدد تک ہر چیز میں کارآمد ثابت ہوئی ہیں