پاکستان –
قومی اسمبلی
میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 5 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار کا کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید 5 کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، دنیا کی جانب سے جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کرنے کا نتیجہ ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں | پاکستانیوں کو جلد عمرے کی ادائیگی کی اجازت کی توقع
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنے کے لیے ایک کثیر الجہتی مذموم منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
بدھ کے روز جموں کشمیر میں پانچ کشمیری افراد کو شہید کیا گیا۔
کشمیری افراد اور بھارتی حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اس سال اب تک کم از کم 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان پانچوں کو ضلع کولگام میں سرکاری فورسز کی دو الگ الگ تلاشی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔