کسانوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری
چھ روز گزرنے کے بعد بھی کسان مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کے مالیاتی مرکز بلیو ایریا میں بجلی اور کھاد کی مہنگی قیمتوں کے خلاف دھرنا جاری رکھا ہے۔ وہ مسلسل چھ روز سے خیبر پلازہ چوک پر احتجاج کر رہے ہیں۔
پیر کو بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شام 4 بجے کی ڈیڈ لائن پر کام نہیں ہوا اور تعطل برقرار ہے کیونکہ وقت گزرنے کے بعد بھی متوقع نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی: فائرنگ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک
یہ بھی پڑھیں | اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، اب سائفر پبلک ہونا چاہیے، عمران خان
مذاکرات کے لیے ٹیم روانہ
دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی کال پر پاکستان کسان اتحاد (پی کے آئی) کی کمیٹی اب وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
کسان رہنماؤں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل دے سکیں گے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ دھرنا ختم ہونا چاہیے یا کسان اپنے مطالبات کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ بھی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈی سی عرفان نواز کی جانب سے بھی مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن بے سود رہی۔