کریم کی پاکستان میں فوڈ ڈلیوری سروس معطل
آن لائن ٹیکسی سروس کریم کمپنی نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ اس نے پاکستان میں اپنی فوڈ ڈلیوری سروس معطل کر دی ہے۔
کمپنی زرائع کے مطابق یہ فیصلہ رائیڈ ہیلنگ اور ڈیلیوری کے لیے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں اس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرے گی جب معاشی حالت زیادہ سازگار ہوں گے۔
کریم نے سب سے پہلے عالمی معیار کی رائیڈ ہیلنگ سروس کے ذریعے صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے نقل و حرکت ضروری ہے اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان بھر میں لاکھوں لوگ گھومنے پھرنے کے لیے کریم پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے معاشی حالات بدل رہے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارے صارفین کو سواری کے ذریعے محفوظ، دلکش اور قابل اعتماد نقل و حمل تک رسائی حاصل ہو اور ہماری ڈیلیوری سروس کا استعمال کرتے ہوئے کچھ بھی آرڈر کرنے کی صلاحیت ہو۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان وزیر اعظم تھا تو پھر ۔۔۔۔؟ ارشد شریف نے بڑی بات کہہ دی
ہم نے پاکستان میں اپنی فوڈ سروس کو معطل کر دیا ہے تاکہ اپنے صارفین کی رائیڈ ہیلنگ اور ڈیلیوری کی ضرورت پوری کرنے پر توجہ مرکوز کی جا سکے اور مستقبل میں اس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے جب معاشی حالت زیادہ سازگار ہو گی۔
ملک میں معاشی بدحالی نے دیگر ٹیک کمپنیوں کو بھی سخت اقدامات کرنے پر اکسایا ہے۔
ایس ڈبلیو وی ایل نے حال ہی میں اپنی 32 فیصد افرادی قوت کو کم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرنے کے چند دنوں بعد پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں اپنی انٹراسیٹی شٹل سروس کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لفٹ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ تمام مارکیٹوں میں ہیڈ کاؤنٹ کو 31 فیصد کم کر رہی ہے اور پلیٹ فارم پر کیٹیگریز کی تعداد کو محدود کر رہی ہے۔
ٹرک اٹ اِن نے بھی ائیر لفٹ اور ایس ڈبلیو وی ایل کو فالو کیا ہے اور کمپنی نے اپنے 30 فیصد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔