پاکستان –
اٹلی سے خریدے جانے والے چودہ منزلہ پرتعیش مسافر بردار بحری جہاز کو عوامی تفریح کا ذریعہ بنانے سے متعلق حکومتی بیان سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے بتایا ہے کہ معاہدے کے مطابق کروز شپ کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ میں بدلا جائے گا اور اسے تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکے گی۔
محمود مولوی نے بتایا کہ اطالوی مسافر بردار جہاز 1200 کمروں پر مشتمل ہے جو لہ اسکریپ کے لیے 2 ارب روپے میں خریدا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہونے والے معاہدے کے مطابق کروز شپ کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں صرف اسکریپ کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ اس کو تفریحی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مریم نواز کے وزیر اعظم کے لئے نامناسب الفاظ کے بعد سوشل میڈیا صارفین برہم
یہ شاندار کروزشپ 14 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں 1411 کمرے ہیں۔ یہ جہاز 1993 میں اٹلی کی ایک کمپنی نے بنایا تھا جس پر 90 ملین یورو خرچ کیے گئے تھے۔
اس میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، کیسینو، گیمنگ زون اور تین بڑے ہال رومز بھی ہیں۔ مزہد برآں، اس میں منفرد فن آرٹس اور آرائشی اشیاء بھی شامل ہیں۔