مئی 05 2020: (جنرل رپورٹر) شہر قائد کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی معطل رہیں گی
کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس کے مطابق کراچی 8 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر ایک دفعہ پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں بھی معطل ہو گئی ہیں- محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہے کہ کراچی میں 6 اور 7 مئی کو پارا 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس پر ماہرین نے عوام الناس کو ہیٹ ویو کے دوران احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہے کہ آج شہر کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے- جبکہ شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں 14 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی خبر ہے
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئیندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک ہو سکتا ہے لہذا احتیاط کی جائے- محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد بتایا جا رہا ہے
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض ماہرین کی جانب سے گرمی میں کورونا وائرس کے دم توڑنے کی خبر تھیں جبکہ اتنی شدید گرمی میں کراچی میں کورونا کے کیسز کا بڑھنا اس افواہ کو بھی اپنے ساتھ لے اڑا ہے
شہر کراچی کی عوام کو کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویو سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی کرنی ہوں گی