پولیس نے کراچی دے ایسے لوگوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا
پولیس نے کراچی دے ایسے لوگوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا جو جعلی امریکی، پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کرنسیوں کو چھاپتے تھے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر علی مردان نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی روپیہ، امریکی ڈالر اور یو اے ای درہم پرنٹ کرتے تھے۔ اس جرم میں ملوث ملزمان کی شناخت احمد وقاص، امیر خان اور ابن امین کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اداکار شان شاہد ضمنی انتخابات میں ووٹ کیوں نا ڈال سکے؟
یہ بھی پڑھیں | ملحقہ کالجز: ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کر دیا
ایس پی مردان نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک دبئی میں بھی کام کرتا ہے لیکن اس کے گروپ کے کچھ ارکان پشاور، لاہور اور ملتان میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی کرنسی تقسیم کرنے والا گروہ کراچی میں بھی کافی عرصے سے کام کر رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری تعداد میں جعلی امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروہ پاکستان کا نام بدنام کر رہا تھا۔