امریکا میں صدسرتی الیکشن کی مہم عروج پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی الیکشن جیتنے کے لئے روایتی وعدوں اور نعروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے نواجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکمرانی کی دوسری مدت کے لئے ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے نئی مدت کے اہداف اور طریقہ کار بھی وضع کر لیا گیا ہے۔
اپنے اہداف میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک کروڑ نئی نوکریاں دینے اور دس لاکھ نئے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے اہداف کا نعرہ لگایا گیا ہے۔ اپنے اہداف میں امریکا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسن کو اس سال مکمل کر لیں گے۔
حکمران جماعت کی جانب سے لوگوں کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ٹھیک ایک سال بعد حالات معمول پر آ جائیں گے جو کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے طے کردہ نئی پالیسیز میں امریکی فوجیوں کو وطن واپس لانا اور چین پر انحصار نا کرنا شامل ہے۔ نیز ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سستے لیبر سے جان چھڑوا کر امریکی ملازمین کو ترجیح دینے کے قوانین بنائے جائیں گے اور اپنے شہریوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔