پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز منگل کو چوہدری پرویز الٰہی کو صدر کے عہدے کا وعدہ کرنے کے چند ہفتوں بعد پارٹی صدر بنا دیا ہے۔
نجی نیوز کے پاس دستیاب نوٹیفیکیشن، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دستخط بھی ہیں، میں لکھا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
صدر کے طور پر تقرری کے میں پرویز الٰہی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کی طرح میری عزت کسی نے نہیں کی، اور ان کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
پرویز الہی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے
گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک اہم پیش رفت میں، پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق رہنما پرویز الہی نے اپنی پارٹی کے 10 سابق ایم پی ایز کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان اور پرویز الٰہی گزشتہ کچھ عرصے سے قریبی تعلقات بنائے ہوئے ہیں جس کا مقصد ملکی سیاست کے بڑے مرکز پنجاب میں اقتدار میں رہنا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جب کہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان دوحہ پلان آف ایکشن کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے 21 فروری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد لاہور میں پرویز الٰہی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ طویل بات چیت کے بعد، پرویز الٰہی اور دیگر رہنماؤں نے بالآخر آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کے کہنے پر جنوری میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔