Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کی مسلم لیگ ق کی رکنیت ختم کر دی

بلال رشید by بلال رشید
فروری 22, 2023
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کی مسلم لیگ ق کی رکنیت ختم کر دی

پرویز الٰہی کی مسلم لیگ ق کی رکنیت ختم

چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کی مسلم لیگ ق کی رکنیت ختم کر دی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بھائی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے 16 جنوری کو پرویز الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کے صوبائی صدر پارٹی کو کسی اور میں ضم نہیں کر سکتے۔

پرویز الہی کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا تھا

شوکاز نوٹس سے ایک دن قبل یرویز الٰہی نے  اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی جماعت کو اتحادی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کرنے پر غور کر رہے ہیں جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کر دیا گیا۔

.یہ بھی پڑھیں | خواجہ آصف فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کریں گے

.یہ بھی پڑھیں | صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ (ق) بحیثیت سیاسی جماعت کا اپنا ووٹ بینک، نظم و ضبط، منشور اور ضابطہ ہے۔ پرویز الٰہی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ 

غیر آئینی اقدام کی وضاحت طلب

شوکاز نوٹس میں پرویز الٰہی سے سات دن میں اپنے غیر آئینی اقدام کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔ اور کہا گیا تھا کہ پرویز الٰہی نے وضاحت نہ دی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کر دیا

تاہم پارٹی کی جانب سے آج جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پرویز الٰہی کی جانب سے ان کے اس اقدام پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی اس لیے ان کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ساتھ لاہور میں زمان پارک کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر اپنی جماعت اور اراکین کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

سونے کی قیمتوں میں 4,300 روپے کی کمی، عالمی مارکیٹ کا پریمیم انڈیکس گر گیا

اکتوبر 6, 2026
محسن نقوی قومی سلامتی وارننگ

کے پی سیکیورٹی پر سیاست بند کی جائے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا سخت ترین ردِعمل

اکتوبر 5, 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ منشیات اسمگلنگ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ، ایک ارب روپے مالیت کی منتقلی اور منشیات برآمد، کسٹمز ہائی الرٹ

اکتوبر 5, 2026
روپے کی قدر میں کمی تجارتی خسارہ

روپے کی ڈی ویلیو ایشن سے تجارتی خسارہ ختم ہونا ناممکن، چیئرمین ایف بی آر کا دعویٰ

اکتوبر 5, 2026
کراچی ایئرپورٹ کرنسی اسمگلنگ ایکشن

کراچی ایئرپورٹ کا اینٹی اسمگلنگ آپریشن، دبئی جانے والی خاتون مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

اکتوبر 5, 2026
ارجنٹائن انویسٹمنٹ شہریت پروگرام

ارجنٹائن کا بریک تھرو، ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پر فوری پاسپورٹ اور شہریت دینے کا اعلان

اکتوبر 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

سونے کی قیمتوں میں 4,300 روپے کی کمی، عالمی مارکیٹ کا پریمیم انڈیکس گر گیا

اکتوبر 6, 2026
محسن نقوی قومی سلامتی وارننگ

کے پی سیکیورٹی پر سیاست بند کی جائے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا سخت ترین ردِعمل

اکتوبر 5, 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ منشیات اسمگلنگ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ، ایک ارب روپے مالیت کی منتقلی اور منشیات برآمد، کسٹمز ہائی الرٹ

اکتوبر 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.