پاکستان تحریک انصاف حالیہ دنوں میں شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہے جس کی وجہ حالیہ احتجاج میں ناکامی ہے۔ پارٹی کے احتجاجی منصوبے اور قانونی حکمت عملی پر قیادت میں اختلافات پیدا ہو رہے ہیں۔ پارٹی کے کچھ رہنما قانونی معاملات اور احتجاجی پالیسیوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جس سے کارکنان کے اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہت سے رہنما ڈی چوک جانے پر متفق نا تھے جبکہ بشری بی بی کا اسرار تھا کہ احتجاج ڈی چوک میں ہی ہونا چاہیے۔ ڈی چوک میں آپریشن کے بعد علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کا کارکنان کو چھوڑ کر خیبر پختونخواہ چلے جانا بھی تنقید کی ضد میں ہے۔ اس معاملے میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی سخت ناراض ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کارکنان کی اموات کے بعد احتجاج ختم کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔ احتجاج ختم کرنا صرف عمران خان کی مرضی پر موقوف تھا کہ جبکہ قیادت نے اپنی مرضی سے ختم کر دیا۔