پہلی فرنچائز کرکٹ لیگ کا افتتاح
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک تاریخی پیشرفت میں، اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے ملک کی پہلی فرنچائز کرکٹ لیگ کا افتتاح کیا ہے۔
اپنی نوعیت کی پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سیزن ون کی افتتاحی تقریب کے دوران، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے "دی ویمن لیگ” کی پہلی جھلک شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں | دوبارہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے معین علی فیصلہ کریں گے
یہ بھی پڑھیں | پاکستان آخری بال تک کھیلا، رمیز راجہ کا دفاع
میچ کب ہوں گے؟
ویمن لیگ 3 سے 18 مارچ 2024 تک راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتھ ہوگی۔
لیگ میں چار فرنچائزز شامل ہوں گی جو ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ کچھ میچز پی ایس ایل 8 سے پہلے ہوں گے جبکہ فائنل میچ پی ایس ایل 8 کے فائنل سے ایک دن پہلے کھیلا جائے گا۔