اپریل 18 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستانی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کل سے لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے لندن, مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا- اس فیصلہ کا اطلاق حکومتی احکامات کے بعد کیا گیا ہے
پی آٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریزن کو جزوی طور پر بحال کرنے کا مقصد دونوں ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانا ہے- اس سلسلے میں ان کے لئے کرایوں کی رعایت بھی کی گئی ہے- پی آئی اے کا یکرفی کرایہ تقریبا ایک لاکھ دس ہزار روپے ہو گا- جن لوگوں کی پہلے سے بکنگ تھی ان کو بھی اس پرواز میں جگہ دی جا سکے گی
بکنگ کروانے کے طریقہ کار پر گفگتگو کرتے ہوئے ترجمان قومی ائیرلائن کا کہنا تھا کہ بکنگ کے سلسلے میں نئے مسافرین کو پی آئی اے کی ویب سائٹ یا پھر متعلقہ آفس سے رجوع کرنا ہو گا- پروازوں کی بکنگ آج سے ہی جاری ہیں نیز یہ بکنگ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہو گی اور اسی بنیاد پر ٹکٹ جاری کئے جائیں گے
اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں مسافروں مے لئے ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات بھی کئے جائیں گے
یاد رہے کہ اکیس مارچ کو کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سلسلے میں پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جسے کل سے جزوی طور پر بحال کر دیا جائے گا
اس سلسلے میں مزید حکومتی احکامات کے مطابق ہر بیرون ملک سے آنے والے شہری کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دے دیا گیا ہے