اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پیمرا نے کسی بھی اشتہاری مجرم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اکتوبر 2, 2020
in اہم خبریں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے گزشتہ روز مفرور مجرموں کی تقاریر ، انٹرویوز اور عوامی خطابات کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

یہ پیشرفت پاکستان کے متعدد نیوز چینلز پر نشر ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے اپنے دوسرے خطاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے حکومت کو طعنے دینے کے چند گھنٹوں کے بعد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کو جناب محمد اظہر صدیق کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ متعدد نیوز چینلز ایک مفرور شخص اور  مجرم کے عوامی ایڈریس کو نشر کر رہے ہیں جس کے بعد پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ اس شکایت کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ نیوز چینلز اتھارٹی کی سابقہ ​​ہدایت کی خلاف ورزی کررہے ہیں جو 27 مئی 2019 کو مجرموں کے متعلق جاری کی گئی تھی۔ اس نوٹیفکیشن میں نیوز چینلز کو یاد دلایا گیا کہ وہ پیمرا قوانین کے ساتھ ساتھ پی ایل ڈی 2019 سپریم کونسل 1 اور پی ایل ڈی 2016 کراچی 238 میں طے شدہ پیرامیٹرز کے پابند ہیں۔ آرڈیننس کی دفعات کی ایک کاپی اس نوٹیفکیشن کے ساتھ منسلک کی گئی ہے جس کے تحت کسی مفرور مجرم یا اشتہاری شخص کی کسی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مسئلہ عمران کان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔ جو لوگ اس سیلیکتڈ کو لے کر آئے ہیں انہیں جواب دینا پڑے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ان ڈھائی سالوں میں ہم سب نے بہت برداشت لیکن جب میں ریاست کی طرف دیکھتا ہوں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے تو اس سے مجھے شدید رنج ہوتا ہے۔ ہم ترقی کے  عظیم راستے پر تھے اور سوچیں اب ہم کہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکہ میکسما نے وزیر اعظم عمران کی مالی شمولیت کے لئے کوششوں کو سراہا.

انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی مجھے خاموش کروانے کی کوشش مت کرے۔ 

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 16, 2025
ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ ios 26 مزید اسمارٹ فیچرز

ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ iOS 26: مزید اسمارٹ فیچرز

ستمبر 16, 2025
فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

ستمبر 16, 2025
کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

ستمبر 15, 2025
10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

ستمبر 15, 2025
پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 30 اگست 2025

پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 15 ستمبر 2025

ستمبر 15, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 16, 2025
ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ ios 26 مزید اسمارٹ فیچرز

ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ iOS 26: مزید اسمارٹ فیچرز

ستمبر 16, 2025
فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

ستمبر 16, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔