پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے ولای سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے شروع ہو گا۔ دونوں جانب کی ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کی جناب سے گزشتہ دنوں میں مانچسٹر میں بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا گیا۔
اس متعلق اب تک کی اطلاعات کے مطابق انگلش بورڈ کی جانب سے سابق بیسٹمین جوناتھن ٹروٹ کو سیریز کے لئے کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
کرس ووکس جو انگلش آل راؤنڈر ہیں وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم خطرناک حریف ہے لیکن ہم سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔
اس دوران پاکستانی ٹیم کی جانب سے مانچسٹر میں میچ پریکٹس کے حوالے سے ایک اور سیشن کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی جانب سے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فیزیکل ٹریننگ بھی کی گئی۔
ہونے والی اس سیریز کے لئے انگلش ٹیم بھی فل تیاریوں کے ساتھ ہے۔ آل راؤنڈر کرس ووکس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم ایک خطرناک حریف ہے کسی کو کمزور نہیں سمجھ سکتے۔
کرس ووکس نے ہونے والی سیریز سے متعلق مزید کہا ہے کہ ان کی ٹیم پہلے سے ایک سیریز کھیل کر آ رہی ہے جس کا یقینا ان کو فائدہ ہو گا لیکن پاکستانی ٹیم بھی ایک چیلنجنگ ٹیم ہے۔ ہم چاہتے ہیں ان کے خلاف سیریز کا آگلغاز فاتحانہ انداز میں کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے بروز بدھ شروع ہو جائے گا۔