اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی رہائشیوں کا انخلا، اصل طلباء کے لیے جگہ خالی

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اپریل 14, 2025
in اہم خبریں, تعلیم, علاقائی خبریں
پنجاب یونیورسٹی کا غیر قانونی رہائشیوں کیخلاف بڑا آپریشن

پنجاب یونیورسٹی نے لاہور میں اپنے ہاسٹلز سے غیر قانونی رہائشیوں کو نکالنے کے لیے مقامی پولیس کے تعاون سے ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 600  طلباء کے لیے جگہ خالی ہو چکی ہے جنہیں ہاسٹل کی سہولت کی ضرورت تھی۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ہاسٹلز میں سینکڑوں غیر متعلقہ افراد رہائش پذیر تھے جو باقاعدہ داخل شدہ طلباء کا حق مار رہے تھے۔ اب تک تقریباً 300 مارننگ پروگرام کے طلباء کو ہاسٹل کے کمرے الاٹ کیے جا چکے ہیں اور یونیورسٹی مزید 300 طلباء کو جلد جگہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ہاسٹل آفسز ہفتے کےروزبھی کام کر رہے ہیں تاکہ الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ کارروائی کے دوران کچھ کمروں سے شراب اور کرسٹل میتھ جیسی خطرناک منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ بعض طلباء تنظیمیں ان غیر قانونی قبضوں کے پیچھے تھیں اور انہوں نے ہاسٹل کے کمروں کو کرائے پر دینے کا غیر قانونی دھندہ بنا رکھا تھا۔

ان غیر قانونی رہائشیوں کی جانب سے انورٹر اے سی ہیٹرز اور آئرن جیسے بھاری بجلی والے آلات کے استعمال سے یونیورسٹی کو لاکھوں روپے کے بجلی کے بلز کا نقصان ہو رہا تھا۔

اس کے علاوہ ہاسٹل فیس نہ دیے جانے کے باعث پنجاب یونیورسٹی کو ہر سال تقریباً 2 کروڑ روپے کا مالی نقصان بھی ہو رہا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ صرف 2,000 روپے ماہانہ کے عوض سب سے سستی رہائش فراہم کرتی ہے اور میرٹ پر مبنی پالیسیوں اور پرامن تعلیمی ماحول کی مکمل پابند ہے۔ جو لوگ امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور تمام معاملات کو منصفانہ انداز میں نمٹایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب: کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکیلئے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 جنوبی پنجاب میں ثقافت، سیاحت اور ایڈونچر کا حسین امتزاج

تھل ڈیزرٹ ریلی 2025: جنوبی پنجاب میں ثقافت، سیاحت اور ایڈونچر کا حسین امتزاج

اکتوبر 29, 2025
سندھ حکومت کا شفاف آن لائن جاب پورٹل متعارف

سندھ حکومت کا شفاف آن لائن جاب پورٹل متعارف

اکتوبر 29, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں 29 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 29 اکتوبر 2025

اکتوبر 29, 2025
سندھ میں جدید ای ٹکٹنگ نظام ٹریکس (tracs) کا آغاز

سندھ میں جدید ای ٹکٹنگ نظام ٹریکس (TRACS) کا آغاز

اکتوبر 28, 2025
پاکستان میں اردو ورژن کے ساتھ میٹا اے آئی کی لانچنگ

پاکستان میں اردو ورژن کے ساتھ میٹا اے آئی کی لانچنگ

اکتوبر 28, 2025
پاکستان میں سونا کی قیمت 28 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونا کی قیمت : 28 اکتوبر 2025

اکتوبر 28, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 جنوبی پنجاب میں ثقافت، سیاحت اور ایڈونچر کا حسین امتزاج

تھل ڈیزرٹ ریلی 2025: جنوبی پنجاب میں ثقافت، سیاحت اور ایڈونچر کا حسین امتزاج

اکتوبر 29, 2025
سندھ حکومت کا شفاف آن لائن جاب پورٹل متعارف

سندھ حکومت کا شفاف آن لائن جاب پورٹل متعارف

اکتوبر 29, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں 29 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 29 اکتوبر 2025

اکتوبر 29, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔