مسلم لیگ (ق) کے ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تجویز کردہ پنجاب کابینہ کی فہرست میں مسلم لیگ (ق) کے کسی ممبر کا کوئی نام نہیں ہے جس سے مسلم لیگ (ق) کے ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں مسلم لیگ (ق) کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عثمان بزدار کی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لی ہیں۔ پنجاب کی قیادت کو عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کابینہ کی فہرست گزشتہ رات موصول ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا؟ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کی پنجاب کے ایم پی اےز کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت
تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے چوہدری پرویز متفقہ وزیراعلیٰ ہیں تاہم عمران خان کی مجوزہ کابینہ کی فہرست میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے کوئی بھی شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں ان کے نام نہ آنے سے مسلم لیگ (ق) کے دس ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔