پنجاب میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق
ریسکیو 1122 نے جاری اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم ازکم 20 افرا
ہلاک ہوئے ہیں۔
صوبائی ایمرجنسی سروس کے ترجمان فاروق احمد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ہلاکتوں کی وجہ بجلی کا کرنٹ لگنے، ڈوبنےاور آسمانی بجلی گرنے سے بتائی گئی۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ نارووال میں پانچ اور شیخوپورہ میں دو افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ دریں اثناء صوبےمیں 7 افراد ڈوب کر جاں بحق اور 6 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں | عام انتخابات کی تاریخ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں: قمر زمان کائرہ
بیان کے مطابق لاہور میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں 10، چنیوٹ میں تین اور شیخوپورہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔
اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کرنٹ لگنے کے 61 کیسز صوبے بھر کے ہسپتالوں میں بھیجے گئے جن میں سے 54 کو فوری طبی امدادفراہم کی گئی