پب جی موبائل ایک مشہور گیم ہے جو وقتاً فوقتاً نئے اپڈیٹس کے ساتھ مزید بہتر ہوتی جارہی ہے۔ اگر آپ پب جی موبائل 3.7 اپڈیٹ کو موبائل فون میں ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں، تو نیچے دیئے گئے آسان طریقوں پر عمل کریں۔
موبائل میں اسٹوریج چیک کریں
سب سے پہلے، اپنے موبائل میں جگہ (سٹوریج) چیک کریں۔ نیا اپڈیٹ انسٹال کرنے کے لیے کم از کم (5GB) خالی جگہ ہونی چاہیے۔
انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں
پب جی کا نیا اپڈیٹ بڑا ہوتا ہے، اس لیے اچھے انٹرنیٹ کنکشن (WiFi یا 4G/5G) کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ ڈاؤنلوڈ میں مسئلہ نہ آئے۔
آفیشل ایپ اسٹور سے اپڈیٹ کریں
اینڈرائیڈ یوزرز: گوگل پلے اسٹور کھولیں اور "پب جی موبائل” تلاش کریں۔ اگر اپڈیٹ دستیاب ہو تو "اپڈیٹ” بٹن پر کلک کریں۔
آئی فون یوزرز: ایپل ایپ اسٹور کھولیں اور پب جی موبائل سرچ کریں۔ اگر نیا ورژن موجود ہے تو "اپڈیٹ” پر ٹیپ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مزید دبئی گیمنگ ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ: ایک قدم بہ قدم گائیڈ
فائل سے انسٹال کریں (اگر پلے اسٹور پر نہ ملے) (APK)
اگر آپ کو پب جی کا اپڈیٹ پلے اسٹور پر نہیں مل رہا تو آپ آفیشل ویب سائٹ (اے پی کے ) سے فائل ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
پب جی موبائل کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔
وہاں سے 3.7 ورژن کی APK فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔
موبائل کی "سیٹنگ” میں جا کر ” Unknown Sources” کو آن کریں۔
(فائل انسٹال کریں اور گیم کو کھولیں۔ (اے پی کے
اضافی فایلز ڈاؤنلوڈ کریں
جب آپ گیم اوپن کریں گے تو اضافی گیم ڈیٹا ڈاؤنلوڈ ہوگا، جس کے بعد آپ نئے فیچرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اب آپ کا پب جی موبائل 3.7 اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ گیم کھولیں، نئے فیچرز دیکھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کا مزہ لیں!
نوٹ: اپڈیٹ کرنے سے پہلے بیٹری چارج کر لیں اور موبائل میں جگہ خالی رکھیں تاکہ انسٹالیشن میں کوئی مسئلہ نہ آسکے۔