حارث رؤف کی جانب سے محمد رضوان کی تعریف
نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ہوم ون ڈے سیریز میں پاکستان کی لگاتار جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر حارث رؤف نے محمد رضوان کی خوب تعریف کی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حارث رؤف نے محمد رضوان کو فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کرنے کا سہرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ (رضوان) مڈل آرڈر میں دو بار بیٹنگ کرنے آئے اور انہوں نے ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد کی۔
بہت سے رنز کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ صرف ہدف کا تعاقب کرنے کے بارے میں ہے۔ ہم اب ان دنوں میں نہیں رہتے جہاں ہمیں 300 سے کم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ باؤلر کی حیثیت سے آپ کو ہمیشہ ون ڈے کرکٹ میں
رنز ماننے ہوتے ہیں اور اس کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں | زینب عباس نے ویرات کوہلی کی بجائے بابر اعظم کو چن لیا
یہ بھی پڑھیں | فخر زمان کی قومی ٹیم میں واپسی کیسے ہوئی، شاہد آفریدی نے بتا دیا
بارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے سیریز میں اچھی کارکردگی بہت ضروری ہے۔ جیت یا ہا صرف کھیل کا حصہ ہے لیکن ہم پوری کوشش کریں گے کہ اسی رفتار کو برقرار رکھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں حارث نے 78 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیمیں اب تیسرا ون ڈے 3 مئی کو کراچی میں کھیلیں گی جس کے بعد چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 5 اور 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔