سابق امریکی وزیر خزانہ لارنس ایچ سمرز نے پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس کے نقش قدم پر چلتا تو 10 کھرب ڈالر کی بچت ہوسکتی تھی۔
سمرز نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے "فرید زکریا جی پی ایس” شو میں سی این این سے گفتگو کی۔ سمرز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ کی کوویڈ19 سے نمٹنے میں ناکامی تقریبا ناقابل تصور ہے۔ اگر امریکہ نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پاکستان والی حکمت عملی پر عمل کیا ہوتا تو ہم 10 ٹریلین ڈالر کی بچت کر سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تیسٹنگ کو بڑھانا انتہائی عجلت کا معاملہ تھا۔ اب تک ، امریکہ میں 8.35 ملین سے زیادہ کیسز ، 224،389 اموات ، اور کورونا وائرس سے 50 لاکھ سے زیادہ صحتیابی کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔
سمرز کے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی تانیہ ایڈریس نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے مہینے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریئس نے کوویڈ 19 کے بارے میں پاکستان کے رد عمل کی تعریف کی اور وزیر اعظم عمران خان کی زندگی اور معاش کو متوازن بنانے کی پالیسی کی حمایت کی کیونکہ پاکستان نے اس بیماری کا مقابلہ کیا۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ایک اعلامیے میں وبائی مرض سے لڑنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہمیں کورونا پر قابو کے معاملے میں پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔