وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اپنے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کے لیے کئی ارب ڈالر کے قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کم از کم تین سالہ پروگرام کے لیے درخواست کرے گا۔
اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے جس کا آغاز آج منگل سے ہو رہا ہے۔
اس اجلاس کے دو واضح مقاصد ہیں: موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ممالک کی مدد کرنا اور دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی مدد کرنا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہم کم از کم تین سالہ پروگرام کے لیے درخواست کریں گے کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 9 ماہ کے 3 بلین ڈالر کا قرض پروگرام اب اختتام کے قریب ہے۔
مریم اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس معاہدے کی 1.1 بلین ڈالر کی حتمی قسط کے اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات لگے ہیں۔ انتخابات سے پہلے بڑی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو سزا سنا کر جیل میں ڈال دیا گیا جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی غیر مطمئن نتائج کا اظہار کیا۔