پاک فوج کی جانب سے بھارت کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرا دیا گیا۔ جبکہ دوسری 29 جانب لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی توپوں کو خاموش کروا دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی ار کے مطابق بھارتی ڈرون 850 میٹر تک پاکستانی حدود میں شامل ہوا جس پر پاک فوج کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایل او سی پرتنہ پانی پر بھارتی جاسوس ڈرون طیارہ کو مار گرایا۔ یاد رہے کہ رواں برس یہ 9واں جاسوس طیارہ ہے جسے پاک فوج نے ایل او سی خلاف ورزی پر مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھوئی سیکٹر کے سرحدی گاؤں بھینسہ گالہ میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی توپوں کو چپ کروا دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کا آغاز ہفتہ کی رات اور اتوار کی علی الصبح کو ہوا جس پر پاک فوج کی جانب سے منہ طور جواب دیا گیا۔
ایک طرف پوری دنیا کورونا سے جنگ لڑ رہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی فوج پر جنگی جنون سوار ہے جو اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ظالم بھارتیوں کے ظلم کا نوٹس لیں جو بھارت ایک عرصے سے نہتے کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ ادارے کی رپورٹ 2020 کے مطابق بھارت کو اقلیتوں کے لئے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا گیا ہے جس میں بابری مسجد اور مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کا عمل بھی شامل ہے۔ کشمیر پر کئی مہینوں سے جاری کرفیو کی بھی مذمت کی گئی ہے۔