مئی 22 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستان کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان تحفہ کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کرونا وائرس سے متاثر امریکہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاکستان نے امریکی مسلِ افواج کو تحفتہ طبی حفاظتی سامان بھیجا ہے
زرائع کے مطابق یہ سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے 130 سی طیارے میں بھیجا گیا- یہ طیارہ امریکہ میں میری لینڈ کے اینڈریوائیرفورس بیس پہنچا جبکہ وہاں پہلے سے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کا دیگر اعلی حکام پر مشتمل عملہ بھی موجود تھا
زرائع کے مطابق امریکی ائیرپورٹ پر امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکورٹی امور, ڈیوڈ ہیلوے سمیت برگیڈئیر جنرل میتھیو ازلر جو ڈائریکٹر ریننل افئیرز برائے ڈپٹی انڈر سیکرٹری آف ائیر فورس انٹرنیشنل افئیرز ہیں دیگر عہدیداران کے ساتھ پہلے سے موجود تھے
اس موقع پر ڈاکٹر اسد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام خوش آئیند ہے اس سے دونوں ممالک کی مسلِ افواج کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے- انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہو گا- ہمیشہ سے دونوں ممالک کی افواج دہشتگردی کے خلاف برسر ہیکار رہی ہیں
یاد رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 95,000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1.6 ملین سے زائد ہے- پاکستان کی جانب سے امریکی مسلح افواج کو تحفہ کے طور پر طبی سامان بھیجا گیا ہے تا کہ وہ ان نازک حالات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کر سکیں