Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا

عدیل حسن by عدیل حسن
جولائی 9, 2020
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا

پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کے تناظر میں اقوام متحدہ کے سامنے رکھا گیا اور بتایا کہ ان حملوں میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت پاکستان میں مختلف تنظیموں کے سہارے سے دہشتگردی کروا رہا ہے جس کا جلد از جلد سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اس حوالے سے بھارتی ریاستی رہشتگردی کو بےنقاب کر دیا ہے۔ منیر اکرم کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں چین کے  قونصلیت اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث تھا جو پاکستان میں دہشتگردی کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف دہشتگرد تنظیموں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی سے پاکستان کے امن عامہ کو بہت سے خطرات لاحق ہیں لہذا اقوام متحدہ کو بھارتی دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں یہ ہفتہ انسداد دہشتگردی سے متعلق منایا جا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا یے کہ بھارت کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو غکط رنگ دے کر پیش کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر کئی دہائیوں سے انسانیت سوز مظالم کرتی آ رہی ہے جبکہ کئی مہینوں سے غیر قانونی اور غیر انسانی کرفیو کے حالات ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی سے متاثر یے اور بھارت مختلف دہشتگرد گروپس کی معاونت کر رہا ہے جس سے امن عامہ کو خطرہ ہے۔ انہوں نے چین کے قونصلیت کے حملے میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کی بات کی اور کہا کہ اس پر سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، مونس الہی

بھارت میں اسلام و فوبیا اپنے عروج پر ہے جبکہ فروری کے مہینے میں نئی دلی میں مسلم کش فسادات کا سلسلہ بھی جاری رہا جس میں بھارتی حکومت اور ان کے دہشتگرد غنڈوں نے مسلم کش فسادات میں حصہ لیا اور مسلمانوں کا قتل عام تک ہوا ۔

بھارتی مسلم کش اقدامات کی وجہ سے 18 کروڑ مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں جبکہ شہریت کے قانون میں ترمیم سے خطرہ ہے کہ لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جائے۔ 

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارتیوں کی جانب سے واویلا کیا جانے لگا نیز غیر اخلاقی نعرے بازی بھی کی گئی

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026
جائیکو جے 5 ای وی کی قیمت پاکستان کی نئی الیکٹرک ایس یو وی

جائیکو جے 5 ای وی کی قیمت: پاکستان کی نئی الیکٹرک ایس یو وی 

نومبر 6, 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات روس کے ساتھ بڑے معاہدے کی تیاری

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات: روس کے ساتھ بڑے معاہدے کی تیاری

نومبر 6, 2026
چینی بین الاقوامی کیڈٹس مقابلے میں پاکستان کی فتح

چینی بین الاقوامی کیڈٹس مقابلے میں پاکستان کی فتح 

نومبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.