کریپٹو کرنسی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔ شاید یہ بھی سنا ہو کہ کریپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے کئی افراد کروڑ پتی بن گئے یا کچھ افراد کے پیسے جاتے رہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی کس بلا کا نام ہے اور پاکستان میں رہتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کیسے کی جا سکتی ہے؟
کریپٹو کرنسی کیا ہے؟
کریپٹو کرنسی ایک ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ہے جو لین دین کی تصدیق کے لیے بینکوں پر انحصار نہیں کرتا ہے۔ یہ ایک پیئر ٹو پیئر سسٹم ہے جو کسی کو بھی کہیں بھی ادائیگی بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔
کریپٹو کرنسی، کرنسی کی کوئی بھی شکل ہے جو ڈیجیٹل یا ورچوئل طور پر موجود ہے اور لین دین کو محفوظ بنانے کے لیے کرپٹو گرافی کا استعمال کرتی ہے۔ اس میں رقم کو رکھنے کے لئے ‘ڈیجیٹل والٹ’ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں رہ کر کریپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟
اول۔ کریپٹو کرنسی سیلیکٹ کریں
سب سے پہلے آپ مارکیٹ میں موجود مختلف کریپٹو کونسیوں کو جانچیں اور ان میں کسی کو ایک کو سرمایہ کاری کے لئے سیلیکٹ کریں۔ یاد رہے کہ کریپٹو کرنسی خود کسی کائن کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ٹرم ہے جو ڈیجیٹل کائنز کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ لہذا سب سے پہلے آپ کو مارکیٹ میں موجود ڈیجیٹل کائنز میں سے ایک کو سیلیکٹ کرنا ہو گا۔ اس کے لئے ہو سکتا ہے آپ کو کسی ماہر کی رہنمائی کی ضرورت پڑے تاہم تھوڑی سی ریسرچ کے بعد یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ فرض کریں کہ ہم نے کریپٹو کرنسی میں سب سے مشہور نام "بٹ کوائن” کو سیلیکٹ کیا ہے اور اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
دوم۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کر کے سرمایہ کاری کریں
بٹ کائن یا کوئی بھی کریپٹو کرنسی جس میں ہم سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم کسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کریں۔ اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو بائنانس آپ کے لئے ایک آسان انتخاب ہو سکتا ہے۔
لہٰذا پاکستان میں کریپٹو کرنسی خریدنے یا بیچنے کے لیے، آپ کو صرف ایک بائنانس اکاؤنٹ بنانے اور کے-وائے-سی ویریفیکیشن کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں، آپ کو کوئی بھی کوائن خریدنے کے لیے پی ٹو پی کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ پی ٹو پی دراصل پیئر ٹو پیئر ٹرانزیکشنز ہے جہاں بہت سے مقامی افراد اپنے اکاؤنٹس میں کریپٹو کرنسی رکھتے ہیں۔ اب جو آپ کو کرنا ہے وہ صرف یہ کہ اپنے مقامی بینک، ایزی پیسہ یا جیز کیش اکاؤنٹ سے ان کے مقامی بینک ایزی پیسہ یا جیز کاش اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی اور جب لین دین مکمل ہو جائے گا تو کوائن بیچنے والا آپ کے بائنانس میں ڈیجیٹل والٹ میں کریپٹو کرنسی منتقل کر دے گا۔ یہ آسان ہے۔ اگر آپ اس پر ایک تفصیلی ٹیوٹوریل دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ درجہ ذیل یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ بائنانس اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ، ذاتی تفصیلات کی تصدیق اور پھر پی ٹو پی والیٹ کے ذریعے کریپٹو کرنسی خرید سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | گوگل کی 15 ہزار پاکستانیوں کے لئے سکالر شپس
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ کن آئی فون ڈیوائسز پر 24 اکتوبر سے کام نہیں کرے گا؟ جانئے
بائنانس ویب سائٹ کا لنک یہ ہے
آپ کو پلے سٹور اور ایپل سٹور پر بائنانس کی موبائل اپلیکیشن بھی باآسانی مل جائے گی۔
یہ سب تو تھا کہ پاکستان میں رہ کر آپ کریپٹو کرنسی میں کس طرح سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ہم نے کوشش کی کہ مشکل الفاظ کی آسان الفاظ میں بہت زیادہ طریقے اور رستے دکھانے کی بجائے آپ کو سادہ انداز میں سادہ طریقہ بتایا جائے۔ اب ایک اہم سوال کا جواب بھی دے دیتے ہیں کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی اجازت ہے اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟
پاکستان میں کریپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کیا ہے؟
بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی پاکستان میں باضابطہ طور پر ریگولیٹ نہیں ہیں۔ تاہم، یہ غیر قانونی یا منع نہیں ہے. 16 جنوری 2021 تک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کسی بھی فرد یا تنظیم کو مجازی کرنسیوں، سکوں اور ٹوکنز کی فروخت، خریداری، تبادلہ اور سرمایہ کاری کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بٹ کوائن اور دیگر کریپٹو کرنسیوں کی کان کنی سے متعلق متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔ یہ گرفتاریاں منی لانڈرنگ کے الزام میں کی گئیں۔
ورچوئل کرنسیوں کے بارے میں بہت سے تنازعات کے باوجود، ممتاز پاکستانی بلاگرز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے افراد عوامی طور پر بٹ کوائن کی تجارت میں ملوث ہیں اور کرپٹو کرنسیوں کو ریگولیٹ کرنے کے حق میں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے مواد شائع کرتے ہیں جن میں ایک بڑا نام وقار ذکا کا بھی ہے۔ دسمبر 2020 میں، خیبرپختونخوا حکومت پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ملک میں کریپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کی قرارداد منظور کی ہے تاہم ابھی اس پر مکمل طور پر کام نہیں ہوا ہے۔